ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل کے کٹے ویرا یوا سنگھ نے سنہیا خصوصی اسکول کے بچوں کے ساتھ اپنا سالانہ جلسہ منایا

بھٹکل کے کٹے ویرا یوا سنگھ نے سنہیا خصوصی اسکول کے بچوں کے ساتھ اپنا سالانہ جلسہ منایا

Sun, 17 Dec 2017 19:41:23    S.O. News Service

بھٹکل:17/ دسمبر(ایس اؤنیوز)تعلقہ کے مٹھلی کی شری کٹے ویرا یوا شکتی سنگھ نے سنہیا خصوصی بچوں کے لئے کھانے ، پھل اور آئس کریم کا انتظام کرتے ہوئے اپناسالانہ جلسہ کا جشن منایا۔

سماجی خدمات کو انجام دینے کے مقصد گذشتہ سال قائم ہوئے یوا سنگھ ایک سال میں مختلف سماجی خدمات انجام دیتے ہوئے غریبوں ، طلبا ، مریضوں سمیت کئی ایک جہت پر کام کیا ہے۔ گذشتہ کئی دن پہلے تعلقہ کی ایک غریب لڑکی کی شادی کے لئے مالی تعاون بھی کیا ہے۔ اپنے سنگھ کے ایک سال مکمل ہونے کی خوشی میں سنگھ کے ممبران نے کوگتی نگر میں موجود ذہنی و جسمانی طورپر اپاہج خصوصی بچوں کی اسکول سنہیا اسکول پہنچ کر وہاں بچوں کے لئے دوپہر کے کھانے کا انتظام کیا ، انہیں پھل اور آئس کریم سے لطف اٹھانے کا بہترین کام کیا ہے۔

اس موقع پر سنگھ کے ممبر وینکٹیش نائک نے بات کرتے ہوئے کہاکہ سماجی خدمت کے لئے ہم ایک چھوٹے سے ادارے کی بنیاد ڈالے ہیں، سنگھ کا پہلا سال مکمل ہونے پر ان بچوں کے ساتھ کچھ وقت گزار نا ہمارے لئے مسرت کی بات ہے۔ اسکول کی صدر مدرسہ مالتی ادیاور نے بات کرتے ہوئے کہاکہ سنگھ کے کل 80ممبران اپنی مرضی سے بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے ان کے ساتھ دوپہر کا کھانا تناول کرنے سے ہمیں بڑی خوشی حاصل ہوئی ہے۔ اس موقع پر سنگھ کے صدر ہنومنت نائک، نائب صدر شیش گری نائک، سکریٹری گنیش نائک سمیت چندرو نائک، اننت نائک، لوکیش نائک، راگھو نائک، جناردھن نائک وغیرہ موجود تھے۔


Share: